بہت سی غلطیاں کیں مگر اہلیہ گوری نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، شاہ رخ خان

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ہر برے وقت میں بھرپور ساتھ دیا۔سوشل میڈیا پر سلمان خان کے ایک پرانے پروگرام دس کا دم کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہ رخ خان اور رانی مکھر بطور خصوصی مہمان شریک ہیں۔

اس ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری خان سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے انکشاف کر رہے ہیں کہ انہوں زندگی میں بہت سی غلطیاں اور بہت سی بدتمیزیاں کیں مگر ان کی اہلیہ گوری خان نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ میں بہت سے غلط فیصلے بھی کئے پرگوری ہمیشہ ہر برے وقت میں میرے ساتھ رہی اور اس نے بہت سی چیزوں پر چپ رہ کر میرا ساتھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں