بابر اعظم

بہتر انسان بننے کی جستجو میں رہیں، بابر اعظم

لاہور (عکس آ ن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہتر انسان بننے کی جستجو میں رہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بلے باز بابر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح مْسکراتے نظر آرہے ہیں، بابراعظم نے اپنی اس تصویر کے ساتھ مداحوں کے لیے مثبت پیغام بھی جاری کیا ۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ اپنی ذات کو اچھا بنانے کیلئے آپ خود کو چیلنج کریں۔بابر اعظم نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ بہتر انسان بننے کی جستجو میں رہیں تاکہ ہر ایک آپ کو پسند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں