لہسن کی فصل

بہترپیداوار کےلئے لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہترپیداوار کےلئے لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں کیونکہ لہسن کے پتوں اور تنے کے گلاکی بیماری فصل پر کسی بھی مرحلے میں حملہ آور ہوسکتی ہے لیکن مرطوب موسم زیادہ خطرناک ہوتاہے جبکہ نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اور تنو ں پر بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں اوربعدمیں ان کا رنگ سرخی مائل سا ہوجاتاہے جس کے بعد متاثرہ پتے اور تنے گلنے سڑنے لگتے ہیں اور بیماری کی شدت کی صورت میں پودا مرجاتاہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نےبتایا کہ لہسن کے پتوں کے جھلسا کی بیماری سب سے پہلے لہسن کے پتوں کے سروں سے شروع ہوتی ہے جس سے فصل کے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں