بہاولنگر(نمائندہ عکس آن لائن) پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کی دبنگ کاروائی ،دو منشیات فروش گرفتار ،سوا دو کلو چرس برآمد، مقدمات درج، ملزم پابند سلاسل ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر عبدلقدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن راﺅمحمد علی نے مخبر کی اطلاح ملنے پر عارف والا روڈ پر بھاری نفری کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر یونس اور فاروق کو گرفتار کر لیا جو کہ عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندہ میں ملوث تھے ۔ملزمان کے قبضہ سے سوا دو کلو چرس برآمد کر لی اور مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں ۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن راﺅمحمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او بہاولنگر عبدلقدوس بیگ کی ہدائت پر جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا ۔تاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے اور ہماری نوجوان نسل کو نشہ جیسی لعنت سے بچایا جا سکے۔