بہاولنگر

بہاولنگر:ضلعی پولیس کا چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون

بہاولنگر(نمائندہ عکس آن لائن) ضلعی پولیس کا چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون، B کیٹگری کے 4 مجرمان اشتہاری اور 2عدالتی مفرور، سینکڑوں لیٹر شرا ب اور 6 ناجائز اسحلہ رکھنے والے ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی ہدایت پر ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ضلع بھر میں Bکیٹگری کے4مجرمان اشتہاری اور 2عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جبکہ 6عادی منشیات فروش وارث ولد رحمت علی،عثمان ولد پرویز اقبال،محمداقبال ولد فیض الدین،محمد یوسف،ذوالفقار علی اور شہباز علی کو گرفتارکیا جن کے قبضہ سے 222لیٹر شراب معہ لہن و چالو بھٹی برآمد کی۔

اسی طرح اسلحہ ناجائز رکھنے والے6 ملزمان محمد اسماعیل، سیدعابد،قمر زمان،اعجاز عرف ججی،محمد اسلم اور محمد ارشاد کو گرفتار کرکے 4پسٹل 30بور اور 2عدد بندوق 12بور برآمد کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔عوام کو چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پولیس کو دیں۔سماج دشمن عناصر کے خلا ف کا روائیوں کی بدولت عوام اورپو لیس کے درمیان اعتما د کی فضاءکو فروغ ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں