بہاولنگر

بہاولنگر:سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سردار محمود اقبال خاکوانی کی والدہ ماجدہ کی ناگہانی وفات پر ہر آنکھ اشکبار

بہاولنگر(نمائندہ عکس آن لائن)سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سردار محمود اقبال خاکوانی کی والدہ ماجدہ اور صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ عاطف خاکوانی کی تائی امی کی ناگہانی وفات پر ہر آنکھ اشکبار،گزشتہ روز مرحومہ کی تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی جبکہ قرآن خوانی کی رسم خاکوانی کالونی جامع مسجد میں ادا کی گئی

جس میں جوڈیشری،سول افسران،وکلاءبراردری،سول سوسائٹی اور سیاسی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد مرحومہ کے لئے جنت الفردوس میں بلند مقام کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔واضح رہے خصوصی طور پرمرحومہ کے سپوت سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سردار محمود اقبال خاکوانی،چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اٹارنی جمشید اقبال خاکوانی اور پراسیکوٹر جنرل پنجاب کے پرسنل ریلیشن آفیسر ندیم اقبال خاکوانی سمیت دیگر وارثان کو اللہ تعالی کی طرف سے صبر وجمیل عطاءکرنے پر بھی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں