بہاریہ سورج مکھی

بہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کیلئے اڑھائی کلوبیج فی ایکڑ استعمال کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی قطاروں میں کاشت اوراچھے اگا کا حامل اڑھائی کلوبیج فی ایکڑ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار فوری طورپر بہاریہ سورج مکھی کی کاشت مکمل کرلیں کیونکہ کاشت میں جس قدر تاخیرہوتی رہے گی اسی قدر پیداواربھی کم ہوتی جائے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصوراحمدنویدامجد نے بتایا کہ اگر بہاریہ سورج مکھی کے بیج کے اگا کی شرح کم محسوس ہوتو فوری طورپربیج کی مقدارمیں اضافہ کردیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوادوفٹ سے اڑھائی فٹ اور پودے سے پودے کا فاصلہ آبپاشی علاقوں میں 9انچ تک اور بارانی علاقوں میں ایک فٹ تک ہوناضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی بوائی کے لئے بیج کی قسم کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھاجائے کہ وہ قسم متعلقہ علاقہ میں اچھی پیداوار دے سکتی ہے یا کہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں