قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکا راورگھریلو پیمانے پر بھنڈی کی پچھیتی فصل کاشت کرنے والے عوام الناس بھنڈی کی فصل کو موسم سرما کے ابتدائی ایام کے باعث کپاس کی دھبے دار سنڈی سے بچانے کے لئے بروقت تدارکی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔
ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کپاس کی دھبے دارسنڈی بھنڈی کی فصل پر پھل لگتے ہی اس میں سوراخ کرکے اندر داخل ہوجاتی ہے جس سے پھل کانااوربیکارہوجاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سنڈی کے تدارک کے لئے متاثرہ پھل کو توڑ کر زمین میں دبا دیناچاہئیے‘چست تیلا بھنڈی کے پتوں سے رس چوس کر اسے بھی متاثر کرسکتاہے۔
انہوں نے بتایا کہ کاشتکار سنڈی کے تدارک کے لئے میلا تھیان کا 450گرام فی ایکڑ اور چست تیلے کے انسدادکےلئے ڈائی میکران کا 230گرام یا میلاتھیان کا 450گرام فی ایکڑ سپرے کرکے ان ضرررساں کیڑوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں