پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

بھلوال پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس 5فروری یوم کشمیرکے حوالہ سے تقاریب

بھلوال(نمائندہ خصوصی)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس 5فروری یوم کشمیرکے حوالہ سے تقاریب منعقد کرنے کیلئے لائحہ عمل پر غورتفصیل کے مطابق پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیرصدارت ضیاءاللہ ملک منعقد ہوا اجلاس میںریاض احمد گوندل ،مرزاقمرعباس ،شفقت اللہ ،یاسرفرقان ،مرزا محمد اسلم بیگ،مظہر اقبال ،جہانگیر بھٹی سمیت دیگران شریک تھے اس موقع پرصدرضیاءاللہ ملک نے کہا کہ تمام سکولزپرنسپل صاحبان یوم کشمیر 5فروری کے حوالہ سے نہ صرف اپنے سکولوں میں تقاریب کا اہتمام کریں بلکہ یوم کشمیر کے موقع پر میونسپل کمیٹی بھلوال کے قدیر ہال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کو لازمی بنائیں اوراس دن کو منانے کے حوالہ سے طلباءکو اس بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں