بھلوال(نمائندہ عکس آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی کورونا کے حوالہ سے موجودہ صورتحال پر میڈیا کوبریفنگ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی بھلوال کے قدیرہال میں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس نے میڈیا کے نمائندگان سے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ اس وقت بھلوال میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے فلورملزکو اس بارے میں خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں عام مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے تمام تراقدامات بروئے کارلائے گئے ہیں
اس موقع پرتحصیلدارراناغلام مصطفی،چئیرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال سیدندیم عباس شاہ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹرآصف رضااعوان انجمن تاجران کے رہنما حاجی چوہدری علی عامر مرزا محمد اسلم بیگ،خواجہ ادیب ناصر ، رانا دلشاد قادری ، مہع جہانگیر،ریحان احمد بٹ، سیدہ روزینہ کاظمی، سید ندیم الماس، مہر امجد محمود، خواجہ بابر شفیق،محمد یار، خواجہ نوید نواز، سید فضل حسین شاہ ،مروت مہدی ،قمر نظامی، سمیت دیگران بھی انکے ہمراہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوام کو لاک ڈاون کے دوران اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اس ضمن میں عوام کو آٹے کا تھیلہ مقررکردہ حکومتی نرخ کے مطابق دستیابی کو یقینی بنایاگیا ہے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں چئیرمین مارکیٹ کمیٹی بھلوال سیدندیم عباس شاہ اورسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمدجاویدچوہدری نے اپنا بھرپورکرداراداکیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیرکو اپنائے اورنہ صرف اپنے گھروالوں کو بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی کوروناوائرس سے بچایاجاسکتا ہے۔