بھلوال (نمائندہ عکس آن لائن )امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودہاحاجی جاوید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ہمارا مرکز محور قران و سنت کی بالا دستی ہے جب تک ہم قران و سنت سے دور ہیں ہماری رسوائی ہے
یہ بات انہوں نے مولانا ضیاءالرحمن قاسمی سٹی امیر جماعت اسلامی بھلوال کی زیر صدارت اجتماع ارکان کے موقع پر ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سیکرٹری جنرل طاہر فاروق، نائب امیر ضلع ملک عبدالمنعم اعوان،سیکرٹری اطلاعات ونشریات حفیظ اللہ گوندل ودیگر ارکان کی کثیر تعداد شریک تھی حاجی جاوید اقبال چیمہ نے کہا کہ کرپٹ لوگ پارٹیز بدل بدل کر عوام کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیںملک آگے بڑھنے کی بجا ئے پیچھے کی طرف جا رہا ہے ذاتی تشہیری منصوبے شروع کرتے ہیں پھر کرپشن کرتے ہیں
سابقہ ادوار ہوں یا موجودہ دور ہوآج تک آئین کے مطابق اسلامزیشن کی طرف کوئی ٹھوس عمل نہیںجس سے عوام کو انصاف ملے وہی تعزیرات جو برٹش دے گیاجو آج بھی ہزاروں کی تعداد ایکٹ میں موجود ہیںکسی تبدیلی عوام کو ہر نے روپ میں دھوکہ دیا جاتاہے مہنگائی ،کرپش ،نااہلی عروج پر فرضی نعروں سے عوام کو لالی پاپ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان عوام کی حق و سچ کی ترجمان ہے اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔