بھلوال( نمائندہ عکس آن لائن)جماعت اسلامی کے امیر ضلع سرگودہا ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان ملک میں اللہ کی حاکمیت کی بالا دستی ،سنت رسول کی سنت کی احیا ءاور عمل چاہتی ہے ہمارا نظریہ ہمارا نصب العین اسلامی نظام کے کیے کوشش کرنا ہے ملک اس وقت سیاسی انتشار سے دوچار ہے شخصیات کی بالا دستی کا نعرہ ہے یہ بات انہوں8روزہ تربیتی پروگرام کے اختتامی روز بھلوال میں منعقدہ ایک تقریب کے شرکاءسے گفتگو میں کہی اس موقع پر امیر ضلع سرگودہا حاجی جاوید اقبال چیمہ ،نائب امیر ضلع ملک عبدالمنعم ،امیر شہر بھلوال ضیاءالرحمن قاسمی ،قاری سعید ،مولانا حفیظ الرحمن ،مولانا خالدسمیت دیگران شریک تھے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دستور صرف اور صرف اللہ کی حاکمیت کی بات کرتا ہے جبکہ ملک میں عملاُ قران و سنت کی بجائے شخصیت کی بالا دستی کا شورہے پی ڈی ایم اور حکومت میں اقتدار کی جنگ ہے اپنے اپنے مفادات کے تحفظ کی بات ہے جبکہ عدل و انصاف نہ ہونے کے برابر ہے مہنگائی عروج پر ہے گڈ گوورنس صفر ہے معاشی صورت حال مخدوش ہے خارجہ اور داخلہ پالیسی ناکام ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلاح و بہبودعدل و انصاف اسلام کی سر بلندی کیلئے میدان عمل میں ہے اور عوام کے حقوق کی ہر سطح پرآوازبلندکرتی رہے گی تقریب کے آخر میںجماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کرنے والوں سے حلف لیا گیا۔