بھاگٹانوالہ (نما ئندہ عکس آن لائن) ڈی ایس پی پٹرولنگ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے احمد سلیم شہید پٹرولنگ پوسٹ نےکاروائی کرتے ہوئے شراب برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق احمد سلیم شہید پٹرولنگ کے انچارج سب انسپکٹر امتیاز احمد نے نفری کے ہمرا ہ کروائی کرتے ہوئے دودہ موڑ کے قریب سیال موڑ کی جانب سے آنے والی کار نمبر LEH 5179کی تلاشی کے دوران گاڑی سے دیسی شراب برآمد کر کے ملزم انوار الحق کے خلاف تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا