اسلام آباد(عکس آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت یاد رکھے کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے پر مسلح افواج خراج تحسین کی مستحق ہے پاک فضائیہ نے دو بھارتی جہاز گرا کر بھارتی عددی اکثریت کے زعم کو خاک میں ملایا ، پاکستان دنیا بھر کی اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار ہے جبکہ بھارت میں سکھوں ،عیسائیوں اور مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن کر دی گئی ہے ۔
بھارت یاد رکھے کہ کشمیر برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ،آر ایس ایس کے نفرت انگیز فلسفے نے گاندھی کو بھی قتل کیا ،جمعرات کے روز اسلام آباد میں” شدت پسند بھارت اور ذمہ دار پاکستان “کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان جمہوری تحریک اور جمہوری اقدار کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی بنیاد دنیا میں امن کے فروغ کے نظریے پر رکھی گئی ۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے پر مسلح افواج خراج تحسین کی مستحق ہے پاک فضائیہ نے دو بھارتی جہاز گرا کر بھارتی عددی اکثریت کے زعم کو خاک میں ملایا ۔ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ چھوٹا ملک ہونے کے باوجود ہماری صلاحیت کئی گنا بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نیپال اور دوسرے چھوٹے ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتاہے ۔ بھارت اقوام متحدہ کے منشور کی بھی دھجیاں اڑاتا ہے اور موجودہ صورتحال میںخشونت سنگھ کی کتاب بھارت کا خاتمہ سے مماثل ہے ، میرے رشتہ دار اب بھی بھارت میں ہیں اور بھارت کی اندرونی صورتحال پر دکھ ہوتا ہے ،
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کی اقلیتوں کے حقوق کا علمبردار ہے ،بھارت میں سکھوں ،عیسائیوں اور مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن کر دی گئی ہے ۔ بھارت یاد رکھے کہ کشمیر برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے