صدر پرناب مکھرجی

بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں

بھارت (عکس آن لائن ) بھارتی میڈیا کے مطابق 13 اگست کو دماغ کی سرجری کے بعد پرناب مکھرجی کوما میں چلے گئے تھے جب کہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرناب مکھر جی کی حالت اب بھی نازک ہے اور وہ مسلسل وینٹیلیٹرسپورٹ پر ہیں۔ بھارتی میڈیا میںان کی موت کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم اہل خانہ اور اسپتال کی طرف ان کی تردید کر دی گئی ہے۔
پرناب مکھرجی سال 2012 سے 2017 تک بھارت کے صدر رہے تھے۔سابق بھارتی صدرنے 1969 میں سیاست میں قدم رکھا اور وہ اس سے قبل لیکچرار اور صحافی بھی رہے۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیئے۔ دس اگست کو ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
پرناب مکھرجی کی بیٹی اور کانگریس لیڈر شرمشٹھا مکھرجی نے ٹویٹ میں بتایا کہ ان کے والد کے بارے میں جو افواہ اڑائی جارہی ہے، وہ بالکل جھوٹ ہے۔
پرناب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے جمعرات کو کہا کہ ان کے والد ابھی زندہ ہیں اور ان کی موت کی افوا جھوٹی ہے
فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’سابق صدر پرناب مکھرجی کی حالت میں صبح سے کوئی تبدیلی نہیں نظر آئی ہے، وہ کوما جیسی حالت میں ہیں، انہیں کوئی وینٹیلٹر سپورٹ پر رکھا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں