کولمبو (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرانے کی محنت کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے، جو ہم کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن تیاری کرنے سے فرق پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں تیاری ہے، وہ زیادہ کرنیکی کوشش کرتے ہیں، جیسے ہم بھارت کو ہرانا چاہتے ہیں اسی طرح بھارت والے بھی جیتنا چاہتے ہیں۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت کو ہرانے کے لیے محنت کی ہے اور محنت کر رہے ہیں، جو ہمارے ہاتھ میں ہے۔
انہوںنے کہاکہ صرف بھارت اور پاکستان نہیں تمام پلیئرز کی بات کر رہا ہوں، ہم آپس میں جب بھی ملتے ہیں کارکردگی کی بات کرتے ہیں۔محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے سب کے آپس میں تعلقات اچھے ہیں، گراؤنڈ میں ماحول مختلف ہوتا ہے، فخر زمان پلیئر آف منتھ رہ چکیہیں، 3 یا 4 اننگز سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اوپنرز تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں، ورلڈ نمبر ون بنانے میں ہمارے فاسٹ بولرز کا بڑا ہاتھ ہے.
ہمارے فاسٹ بولرز تمام ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف ٹارگٹ اتنا آسان بھی نہیں تھا کنڈیشنز پر بڑا انحصار ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا مجھے چھپا رستم کہنا بڑا معنی رکھتا ہے، میرے لیے ایسی باتیں اہم ہوتی ہیں متحرک رہتا ہوں۔