اسلام آباد (عکس آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے حرمتی، لوٹ مار ، مظالم اور لاکھوں فوجیوں کی موجودگی کے باوجود بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکے گا۔
اتوار کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بولنے کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ دنیا اس کےلئے کشمیریوں کے غم و غصے کو دیکھے سنے اورمحسوس کرے۔دریں اثناصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی موجود تھے ۔