مشعال ملک

بھارت کا 5 اگست کا اقدام تمام دوطرفہ اور کثیر الطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، مشعال ملک

اسلام آباد(عکس آن لائن ) سینئر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کا اقدام تمام دوطرفہ اور کثیر الطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج 5 اگست سے پہلے بھی قابض تھیں اور اب بھی قابض ہیں۔

کشمیریوں نے نہ پہلے ان کے قبضہ کو تسلیم کیا نہ اب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت سے کم کسی چیز پر راضی نہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ سے برہان وانی تک کشمیریوں نے آزادی کے لئے قربانیاں دی ہیں۔کشمیریوں کو آزادی سے کوئی طاقت محروم نہیں کر سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں