اسلام آباد (عکس آن لائن)سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ دنیا دو ممالک میں تحریر کی جانے والی دو مختلف کہانیاں دیکھ رہی ہے، پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے،
دوسری طرف بھارت کا انتہاپسند چہرہ دنیا پر آشکار ہو رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بابری مسجد پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریاست ہند میں اقلیتوں کے حقوق پر مکمل شب خون مارا جا رہا ہے، کرتارپور افتتاح قائد کے ویژن کے مطابق برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا بڑا قدم ہے، کرتار پور کا افتتاح وزیراعظم اور آرمی چیف کا تاریخی اقدام ہے۔