ہتھیارجمع

بھارت نے پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کرنا شروع کردیئے،شیریں مزاری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے،

کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کرنا شروع کردیئے ہیں.

اور فرانس سے رافیل طیاروں کی جلد فراہمی کی درخواست کردی ہے.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے بیان میں کہا بھارت نےفرانس سےرافیل طیاروں کی جلد فراہمی کی درخواست کی،

چین کےہاتھوں ذلت کے بعد طیاروں سے چین بھارت تعلقات کی نوعیت نہیں بدلے گی،

واضح ہےکہ بھارت پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کررہا ہے،

بالاکوٹ میں چوٹ کھانے کے بعد بھارت تلملارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں