لاہور (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ بھارت نے انسانی حقوق کی پامالی میں سب کوپیچھے چھوڑدیا، قیدخانوں میں اسیر کشمیریوں کی زندگی کوشدیدخطرات درپیش ہیںاقوام متحدہ فوری طورپرمداخلت کرے، مودی یادرکھیں مسلمانوں کے قتل عام سے اسلام کے علم کوسرنگوں نہیں کیا جاسکتا ۔
اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی میں شدت بھارت کی بدترین بربریت کاشاخسانہ ہے۔ ایک طرف بھارت کاظلم تو دوسری طرف کشمیریوں کاشوق شہادت بڑھ رہا ہے، اپنے شہیدوں کے جنازوں میں شریک کشمیریوں کے صادق جذبوں نے ان کی آزادی کے حق میں فیصلہ سنادیا ۔
نریندرمودی اوراس کے حواری کذاب ہیں،جنت نظیروادی کشمیرکے بارے میں بھارت کاہردعویٰ باطل ہے ۔انہو ں نے کہاکہ کشمیری شہیدوں کے جنازوں پران کی مائوںکاجوش وجذبہ قابل قدراورقابل رشک ہے۔جس قوم کے یہ جذبات ہوں اسے بندوق اوربارود کے بل پرشکست نہیں دی جاسکتی۔