بھارت

بھارت میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3لاکھ 33 ہزار533 نئے کیسز

نئی دہلی (عکس آن لائن):بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3لاکھ 33ہزار533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 39237264سے تجاوز کر گئی۔ چینی خبر رساں ادارے نے بھارتی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 525نئی اموات کے بعد بھارت میں اموات کی مجموعی تعداد 4لاکھ 89ہزار 409 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 36560650ہوگئی ہے.

اور ملک میں اب تک کورونا وائرس کے فعال2187205 کیسز ہیں۔ دریں اثنا بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کی مجموعی تعداد10ہزار 50 تک پہنچ گئی ہے۔ اومیکرون کے زیادہ تر کیس مہاراشٹر، راجستھان،مغربی بنگال اور دہلی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں