بھارت

بھارت میں کورونا کے مزید تین لاکھ 52 ہزار نئے کیس رپورٹ

ڈھاکہ /نئی دہلی (عکس آن لائن)بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے، مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے پیرسے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیاہے،دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔برطانوی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے پیرسے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔برطانوی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں