بھارتی کسانوں

بھارت میں کسانوں کا احتجاج بدستور جاری،تحریک میں شدت لانے کا اعلان

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارتی کسانوں نے حکومتی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اپنے احتجاج میں شدت لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہزاروں کسانوں نے گزشتہ پندرہ دنوں سے دارالحکومت نئی دہلی کے بیرونی راستوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ نئے قوانین سے ان کے مفادات کو نقصان پہنچے گا جبکہ بڑی کمپنیوں کو فائدہ ہو گا۔ یہ کسان چاہتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے ستمبر میں منظور کیے گئے ان قوانین کو واپس لے لیا جائے۔ کسانوں کی یہ تحریک وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ایک چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں