ویکسین

بھارت میں ویکسین کی کمی، ممبئی میں تمام ویکسینیشن مرکز بند

ممبئی(عکس آن لائن)بھارت میں کورونا سے بچا کی ویکسین میں کمی واقع ہو گئی ہے اسی سبب بھارت کے معاشی حب ممبئی میں تمام ویکسینیشن سنٹر تین دن کے لیے بند کر دیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی یومیہ تعداد ایک نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 386,452 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اسی عرصے کے دوران کووڈ انیس کے سبب 3,498 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں