ڈاکٹر فائوچی

بھارت لاک ڈائون لگا کر کورونا پھیلائو روک سکتا ہے،ڈاکٹر فائوچی

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے بھارت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم مشورے دے دئیے۔ڈاکٹر فائوچی نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ بھارت میں چند ہفتوں کا فوری لاک ڈائون کورونا پھیلا روک سکتا ہے، بھارت کچھ فوری اور کچھ طویل وقفیکیمنصوبوں پرعمل کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں تین مراحل پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کورونا ویکسین، آکسیجن ، طبی سہولیات کی فراہمی ، ایمرجنسی گروپ بنائے ئیں۔ڈاکٹر فائوچی نے کہا کہ بھارت چین کی طرز پر جنگی بنیادوں پر اسپتالوں کے ایمرجنسی یونٹس بنائے، بھارت کو عالمی طبی تنظیموں اور دیگر ممالک سے مشورہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں