'فواد چودھری

بھارت سے متعلق موقف پر حیرانگی ،شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی’ فواد چودھری

لاہور(عکس آ ن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بھارت سے متعلق مقف پر حیرانگی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے، مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت کو بحال کرے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی حیثیت بحال ہونے پر پاکستان مذاکرات کرے گا، شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہبازشریف کے نقطہ نظر کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کر کے پرامن ہمسائے کے طورپر رہنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 3جنگیں ہوئیں جن کا نتیجہ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں نکلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں