سیدعلی گیلانی

بھارت سیدعلی گیلانی کا رابطہ کشمیری عوام سے منقطع کرنے میں بری طرح ناکام، رپورٹ

سرینگر(عکس آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مسلسل مزاحمت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارت سید علی گیلانی کو طویل عرصے تک جیلوں اورگھر میں نظربند رکھ کر کشمیری عوام سے ان کا رابطہ منقطع کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

علیل رہنماء کی طرف سے ’’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے اورسیدعلی گیلانی اور آزادی کی مشعل کو کشمیریوں کے ذہنوں اور دلوں میں زندہ رکھو‘‘جیسے نعرے اکثربلند کئے جاتے ہیں۔ بھارت کی طرف سے اپنے بدنام زمانہ تحقیقاتی این آئی اے سمیت تمام تر مذموم ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجودحریت چیئرمین کشمیری عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔عام کشمیریوں کے انٹرویوز اور تاثرات پر مبنی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت سید علی گیلانی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے اور وہ انہیں جیل یا گھرمیں نظربند کرنے کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے محبوب رہنما کی رہنمائی سے محروم رکھنے کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔

بھارتی قابض انتظامیہ نے سیدعلی گیلانی کو گزشتہ تقریبا دس برس سے مسلسل گھر میں نظربند کر رکھاہے اور انہیں آزادانہ طورپر اپنا میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ بھارت سید علی گیلانی کومسلسل گھر میں نظربند رکھ کر ایک طرف توان کے جذبہ حریت کو کمزور کرنا چاہتا ہے اور دوسری طرف وہ مزاحمتی رہنما اورکشمیری عوام کے درمیان خلیج حائل کرنا چاہتا ہے ۔تاہم مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات کر کے نہ توبھارت سیدعلی گیلانی کو مسلسل گھر میں نظربند رکھ سکتا ہے اورنہ ہی کشمیری عوام کو آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے سے روک سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں