ایمنسٹی انٹرنیشنل

بھارت بغیر کسی الزام کے گرفتار کیے گئے تمام کشمیریوں کو رہا کرے ایمنسٹی انٹرنیشنل

نئی دہلی(عکس آن لائن)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغیر کسی الزام کے گرفتار کیے گئے تمام کشمیریوں کو رہا اور کشمیر میں تمام ذرائع مواصلات مکمل طو ر پر بحال کرے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت شاخ نے گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران جموں وکشمیر میں مختلف لوگو ں سے بات چیت کے بعد ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ تاحال جاری ہے اور سیاست دانوں، مختلف کارکنوں حتی کہ بچوں سمیت اختلاف رائے رکھنے والے ہر شخص کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گو کہ کچھ موبائل فون سروسز بحال کر دی گئی ہیں لیکن انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چل رہا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مواصلات کی معطلی کے سبب طبی سہولیات تک رسائی بھی شدید طور پر متاثر ہے جبکہ اس سے پریس کی آزادی بھی سلب ہو چکی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لوگوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور ان پر دھونس جمانے کے قابض انتظامیہ کے طرز عمل کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رہاہونے والے جس کشمیری سے بھی بات چیت کی اسے بعد میں مارپیٹ، تشدد اور توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ لوگوں نے ایمنسٹی کو یہ بھی بتایا کہ بھارتی فورسز گھروں پر چھاپو ں کے دوران جان بوجھ کرقیمتی گھریلو اشیا اور دیگر املاک کی توڑ پھوڑ اور مکینوں کو ڈرادھمکا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جن کے اہلخانہ اور نہ ہی انکے وکلا کو انکی گرفتار ی کی وجوہات بتائی گئی ہیں اور نہ ہی انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ انکے پیارو ں کو کہاں رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکور ہ اہم اور بنیادی معلومات کی عدم فرہمی نظربند افراد کو حاصل منصفانہ ٹرائل کے حق کی سخت خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بلا جواز گرفتاریوں سے لوگ انتہائی خوفزہ ہیں اور ڈر و خوف کی فضا کی وجہ سے بہت سے لوگ زہا ن کھولنے سے قاصر ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حراست میں لئے گئے افراد ، انکے وکلا طبی ماہرین، مقامی صحافیوں اور سیاسی رہنماؤ ں سمیت 21لوگوں سے بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں