احتجاج

بھارتی کسانوں کا 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

نئی دہلی (عکس آن لائن)نئی دلی میں احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کے احتجاجی کسانوں نے 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ادھر مودی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے کو قابو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔کسان احتجاج کی رپورٹنگ کرنے والے متعدد صحافیوں کیخلاف بغاوت کے مقدمات درج کرلیے گئے۔ تمام مقدمات ان ریاستوں میں درج کئے گئے جہاں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔دوسری جانب دی ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا، پریس کلب آف انڈیا اوردیگر صحافی گروپوں نے مقدمات کی مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں