زرعی قوانین

بھارتی کسانوں کا برتن بجا کر احتجاج،زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ

نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارت میں مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے برتن بجا کر احتجاج کیا، کسانوں نے زرعی قوانین واپس لینے کے نعرے لگائے۔ایک ماہ سے دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے کسانوں نے مودی کے ریڈیو پروگرام من کی بات کے دوران برتن بجا کر احتجاجی نعرے لگائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سنگھو بارڈر پر دھرنا دیئے کسانوں نے چمچے، تھالیاں، پلیٹیں بجا کر مودی حکومت سے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا۔بھارت کے کسانوں نے تقریبا ایک ماہ سے دہلی کی سرحدوں پردھرنا دیا ہوا ہے، کسان مودی حکومت سے کسان مخالف بل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں