کانپور(عکس آن لائن)بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کو ہسپتال کے بجائے گیسٹ ہائوس میں کورونا ویکسین لگانے پر تنقید کا سامنا کر نا پڑا ویکسی نیشن کیلئے مقامی ہسپتال میں دیگر لوگوں کی طرح جگہ مختص تھی مگر کلدیپ کو ایک گیسٹ ہائوس کے لان میں ویکسین لگائی گئی.
جس پر کافی اعتراض کیا جا رہا ہے،کھلاڑی کے ساتھ خصوصی سلوک کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کلدیپ یادیو نے ہی سوشل میڈیا پرتصویر شیئر کرتے دوسرے لوگوں کو بھی ویکسین لگوانے کی ہدایت دی تھی۔