بھارتی

بھارتی وزیر خارجہ کا اپنے چینی ہم منصب سے رابطہ،قیام امن کی کوششوں کاآغازکرنے کا عہد

نئی دہلی (عکس آن لائن)ہمالیائی متنازعہ سرحدی علاقوں سے افواج کے انخلا پر اتفاق کے بعد اعلی بھارتی اور چینی حکام نے پہلی بارایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے۔میڈیادونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بتایا گیا کہ تمام حساس مقامات پر تنازعات کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک سرحدی کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کی کوششوں کا آغاز کریں گے۔ کئی ماہ کی کشیدگی کے بعد گزشتہ ہفتے ہی چین اور بھارت مشرقی لداخ کے خطے میں متنازعہ سرحدی علاقوں میں فوجی کشیدگی کے خاتمے پر متفق ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں