کراچی(عکس آن لائن) سابق پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ کرکٹ میں ہم بھارت کی اتنی پٹائی
لگاتے کہ میچ کے بعد وہ معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا،
کہ بھارتی پلیئرز میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی بھارت میں
کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی، بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا۔
افریدی نے کہا کہ میں نے بھارت اور آسٹریلیا دونوں کیخلاف کھیل کر کافی لطف اٹھایا،
ان ٹیموں سے مقابلوں میں آپ پر زیادہ دباﺅہوتا ہے، یہ بڑی اور بہت ہی اچھی ٹیمیں ہیں،
ان کی ہی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے