عارف علوی

بھارتی سازشوں کے خلاف پاکستان کا دفاع جاری رکھیں گے، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ٹھوس شواہد پیش کر دیئے ہیں،سازشوں کے خلاف پاکستان کا دفاع جاری رکھیں گے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ٹھوس شواہد پیش کر دیئے ہیں، قوم کو بتانا چاہتا ہوں ہمارے ادارے ہر وقت الرٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں