بھارت

بھارت، کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ3 لاکھ 80 ہزار کیسز رپورٹ

ممبئی(عکس آن لائن) بھارت میں کورونا کیسز کے ایک دن میں ریکارڈ 3 لاکھ 80 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کورونا وبا کی شدت دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3 لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے امریکا میں روزانہ دو لاکھ ستانوے ہزار کورونا کیسز کا ریکارڈ تھا۔کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید تین ہزار 625 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسپتالوں میں صورتحال ابھی تک بدتر حالات کا شکار ہے اور سہولتوں کا فقدان ہے جب کہ آکسیجن سلنڈر اور ادویات بھی بلیک مارکیٹ میں بک رہی ہیں۔بی جے پی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ویکسی نیشن پروگرام جاری ہے لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے کیونکہ اب تک صرف 10 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں