بھارت

بھارت،بجٹ کے موقع پر کسانوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے دہلی کی سڑکیں بندکردی گئیں

ممبئی (عکس آن لائن) بھارتی وزیر خزانہ پارلیمنٹ میں حکومت کا سالانہ بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تو دوسری جانب بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے نئی دہلی تک جانے کے راستوں پر گہرے گڑھے کھوددیئے ہیں اور اہم شاہرائوں پر خار دار تاریں لگادی ہیں تاکہ مظاہرین کو دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے متعدد مضافاتی علاقوں میں انٹرنیٹ اور میسجنگ سروسز کو بلاک کردیا گیا جہاں گزشتہ ہفتے احتجاج پْر تشدد صورت اختیار کرگیا تھا اور وسطی ضلع میں پارلیمنٹ اور دیگر اہم سرکاری دفاتر کے گرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے پر کسی قسم کے تصادم یا تشدد سے بچنے کے لیے حکومت نے سیکیورٹی بڑھا دی ہے، یہ سب کو محفوظ رکھنے اور کشیدگی میں کسی قسم کے اضافے سے بچنے کیلئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں