ممبئی (عکس آن لائن)بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان بگ باس 15 کی فاتح تیجسوی پرکاش کی جیت پر ناخوش ہیں۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں گوہر خان نے کہا کہ ‘تیجسوی پرکاش کی جیت کے اعلان پر اسٹوڈیو میں خاموشی نے سب کہہ دیا کہ وہ فتح کی مستحق نہیں تھی’۔
گوہر خان نے کہا کہ ‘بگ باس 15 کے ٹائٹل کا مستحق صرف پراتک سہجپال تھا، دنیا نے اسے چمکتے دیکھا۔’اْنہوں نے کہا کہ ‘پراتک سہجپال آپ نے دل جیت لیے۔ ہر ایک مہمان جو اندر گیا، آپ ان کے پسندیدہ تھے، عوام آپ سے محبت کرتے ہیں۔ اپنا سر اونچا رکھیں۔’