مراد سعید

بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللّٰہ،مراد سعید کی شریف خاندان پر تنقید

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے شریف خاندان کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللّٰہ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 24 فرنٹ کمپنیز اور صرف 10 کمپنیز میں 17ارب روپے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹوں کے دوست، فرنٹ مین اور چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، کرپشن کا پیسہ سرکاری گاڑی میں منتقل ہوا اور پھر ٹی ٹی کے ذریعے سیدھا اکاؤنٹس میں منتقل ہوا۔مراد سعید کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبوں کے ساتھ آئی ڈی پیز کا پیسہ بھی ہڑپ، نتیجتاً پورا ٹبر ہی مفرور اور اشتہاری قرار پایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں