بچوں کے ساتھ زیادتی

بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نہ رک سکے

ننکانہ صاحب( عکس آن لائن) بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نہ رک سکے ، ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ مانگٹانوالہ کے نواحی گاؤں جلال نو میں چھ بچوں کے ساتھ سنوکر کلب کی آڑ میں اوباش نوجوانوں کی زبردستی جنسی زیادتی اور برہنہ ویڈیو بنانے کا انکشاف ، ایک بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ مانگٹانوالہ کے گاؤں جلال نو میں سنوکر کلب کی آڑ میں چھ معصوم بچوں کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی اور فحش ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے ، اہل علاقہ کا با اثر ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے خلاف احتجاج اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ قدیر عباس اور اسکے بھائیوں نے سنوکر کلب بنا رکھا ہے جس کی آڑ میں وہ معصوم بچوں کو بہانے سے زبردستی اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بناتا ہے اوران کی فحش ویڈیوز بناتا ہے

گذشتہ روز قدیر عباس نے محنت کش اکرم کے 9 سالہ بیٹے ندیم اکرم کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم قدیر عباس کو گرفتار کر لیا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے با اثر ملزم کو مہمان بنا رکھا ہے آٹھویں جماعت کے محمد سفیان ، نویں جماعت کے علی بلال ، چہارم کلاس کے وقاص ، تیسری کلاس کے چاند اور 10سالہ احمد نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے سنوکر کلب سے ملحقہ ایک خفیہ کمرہ بنا رکھا ہے جہاں بہانے سے لے جا کر ملزمان نے انہیں زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں اور کوئی کاروائی کرنے کی صورت میں فحش ویڈیو نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور شکایت کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ان کے علاوہ ملزمان کا شکار ہونے والے کئی بچے اور انکے والدین شرم کے مارے خاموش ہیں پولیس کا دیگر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا نوٹس نہ لینے پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا ہے متاثرین کا کہناہے کہ ملزمان با اثر ہیں جنہیں سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اورملزمان مقدمہ کی پیروی سے روکنے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں