کراچی (عکس آن لائن )معروف اداکار بہنوں ایمن خان اور منال خان نے عزم کیا ہے کہ وہ سال 2024 میں اپنا وزن کم کریں گی اور خود کو فٹ رکھیں گی۔
ایمن خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور اپنے دوستوں سے پوچھا کہ وہ رواں سال کیا منصوبہ یا کام مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی تصویر میں ان کا وزن کچھ زیادہ دکھائی دیتا ہے۔اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں دیگر شوبز شخصیات نے کمنٹس کیے، وہیں ان کے مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں اپنے منصوبے بتائے۔
ان کی پوسٹ پر ان کی بہن اداکارہ منال خان نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد رواں سال اپنا وزن کم کرنے کا کام مکمل کریں گی۔منال خان کے جواب پر خواتین مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی رواں سال اپنا وزن کم کریں گی۔
ان کے کمنٹ پر ایمن خان نے بھی جواب دیا کہ وہ بھی سال 2024 میں یہی کام کریں گی۔