چیچہ وطنی(عکس آن لائن) محکمہ بہبود آبادی عوام میں بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھنے اور اس کے ماں اور بچے کی صحت اور نشوونما پر پڑھنے والے اچھے اثرات سے عوام کو آگہی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اپنی سرگرمیوں کو عام عوام تک پہنچانے کے لئے فیلڈ سٹاف کو زیادہ متحرک کر دیا گیا یہ بات ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شاہد رضا خان نے ڈی سی آفس میں ہونے والے ماہانہ اجلاس میں بتائی جس میں محکمے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
اجلاس کی صدارت اے ڈی سی جی فاروق اکمل نے کی انہوں نے بتایا کہ محکمہ بہبو د آبادی کے زیر اہتمام تمام میڈیکل سنٹرز پر ڈاکٹرز اور ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے اور دوردراز مقامات پر میڈیکل کیمپ لگا کر عام آدمی کو بچوں میں مناسب وقفہ رکھنے کے فوائد بھی بتائے جا رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ بہبود آبادی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات خصوصا علما کرام کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں اے ڈی سی جی فاروق اکمل نے محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور بہبود آبادی کا پیغام ہر شخص تک پہنچانے کے لئے سٹاف کی مسلسل مانیٹرنگ اور سروسز کی بہترفراہمی کی بھی ہدایت کی ۔