جہانگیر ترین

بویا کسی اور نے ہے کاٹنا ہمیں پڑگیا،جہانگیر ترین

لودھراں(عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ بویا کسی اور نے ہے کاٹنا ہمیں پڑگیا، ہم نے بڑی محنت سے معیشت پر قابوپالیاہے ،جیسے ڈالر اور معیشت پر قابو پالیا ہے مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے ۔

وزیراعظم ایمرجنسی پروگرام منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہاکہ بویا کسی اور نے ہے کاٹنا ہمیں پڑگیا،قائداعظم کے بعد عمران خان جیسالیڈرآیا نہ آئے گا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے اپنے بعد کسی بیٹے یا رشتے دار کو وزیراعظم نہیں بنانا۔ انہوں نے کہاہم نے بڑی محنت سے معیشت پر قابوپالیا ہے ،مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے اس پر بھی کام ہو رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ جیسے ڈالر اور معیشت پر قابو پالیا ہے، مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں