بورے والا

بورے والا:مبینہ پولیس مقابلہ میں مقامی وکیل کا قاتل ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

بورے والا(نمائندہ عکس آن لائن)تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 501 (ای بی) کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں مقامی وکیل کا قاتل ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،

مارے گئے خطرناک ملزم نے ایک ماہ قبل مقامی وکیل کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا تھا،ملزم درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا،

تفصیلات کے مطابق بورے والا کے تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 501 (ای بی) کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں مقامی وکیل عرفان نذیر کا قاتل ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا چوکی انچارج میاں تنویر رامے پولیس پارٹی کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر ملزم عدیل پٹھان سے آلہ قتل برآمد کر کے واپس آ رہی تھی کہ پی آئی لنک کینال 501 (ای بی) کے قریب ایک موٹر سائیکل پر ملزم کے 3 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے پولیس وین کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ پولیس حراست میں ملزم عدیل پٹھان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں مارا گیا

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے پولیس کے مطابق ملزم عدیل پٹھان نے ایک ماہ قبل مقامی وکیل عرفان نذیر کو دوران ڈکیتی ان کے بھٹہ خشت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جسکے بعد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا تھا اور ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھانہ صدر پولیس کی حراست میں تھا پولیس کے مطابق ملزم عدیل قتل اور ڈکیتی کی درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں