ساہوکا (نمائندہ عکس آن لائن)بوریوالا میں خواتین کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچنے والا گروہ سرگرم گروہ کے ارکان اکیلی خاتون کوباتوں میں لگا کر اچانک سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو جاتے ہیں ۔
تفصیل کے مطابق بوریوالا میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا خواتین کی کانوں سے سونے کی بالیاں نوچنے والے گروہ سرگرم ہو گیا حبیب کالونی کی ضیعف العمر خاتون حنیفاں بی بی گھر کے باہر کھڑی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد آئے اور خاتون کو باتوں میں لگا کر اچانک بالیاں نوچ کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے
چند روز قبل بھی مصطفی آباد سے ایک خاتون کی بالیاں نوچ لی گئیں تھیں جبکہ موٹر سائیکل سوار افراد خواتین سے پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں شہریوں نے سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے