شاہ خاور

بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے، شاہ خاور

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے کہا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ میری تقرری الیکشن کمشنر کے طور پر ہوئی تھی، الیکشن کمشنر کا کام پی سی بی کے الیکشن کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے روکا گیا کہ بورڈ آف گورنرز تشکیل نہ دیا جائے، میری تعیناتی بھی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کی گئی۔

شاہ خاور نے کہاکہ ذکا اشرف کے بعد محسن نقوی متبادل کے طور پر سامنے آئے، 8 بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی یقینی بنانی ہے۔قائم مقام چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ میری تعیناتی ایک ماہ کے لیے بڑھادی گئی ہے، میرا کام چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرانا ہے۔انہوں نے کہاکہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ 23 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کو بورڈ کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذکا اشرف کا استعفیٰ منظور ہونے پر شاہ خاور قائم مقام چیئرمین تعینات ہوئے ہیں،اس سے قبل 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں