بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہمراہ سکیورٹی وفدبھی آئے گا، بورڈ کے سربراہ بھی پاکستان آئیں گے

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان کے دورے پر آنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہمراہ سکیورٹی وفدبھی آئے گا، بورڈ کے سربراہ بھی پاکستان آئیں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا ہے کہ بنگلہ دیشی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار اور ڈی جی ایف آئی بھی ان کے ہمراہ پاکستان جائیں گے ۔ جبکہ پاکستان سے بھی سکیورٹی کے ہوالے سے رابطے جاری ہیں اور پاکستان کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کر دیاگیا ہے۔بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے کھلاڑیوںکو بتایا ہے کہ وہ خود بھی پاکستان جائیں گے اور وہ پرامید ہے کہ پاکستان کے دورے کے دوران کسی طرح کے مسائل نہیںہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں