بی سی بی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کیلئے نیا منصوبہ تیار

ڈھاکہ ( عکس آن لائن)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کیلئے نیا منصوبہ بنا لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے اور کنٹریکٹ یافتہ کھلاریوں کی ترقی کا جائزہ لینے کیلئے چھ ماہ میں ریویو لینے کی شق متعارف کروا رہا ہے۔بی سی بی کے چیئرمین نے کرکٹ ویب کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ چھ ماہ میں ریویو لینے کی شق کے حوالے سے بورڈ میٹنگ میں منظوری لی جائے گی، ہم ہر چھ ماہ بعد سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کا جائزہ لیں گے تاکہ پلئیرز سینٹرل کنٹریکٹ کی قدر کریں نہ کہ خلاف ورزی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اگر کوئی اس سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہوا پایا گیا تو ہم کنٹریکٹ کو ختم کر دیں گے یا نہیں لیکن یہ اقدام کرکٹرز کے درمیان مسابقتی ماحول بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔دوسری جانب بی سی بی کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے مزید کہا کہ نظرثانی کی شق متعارف کرانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ قومی معاہدے کی مدت ایک سال سے کم ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ (ہر چھ ماہ کے بعد جائزہ)اس بات کو یقینی بنائے گا کسی کی بھی ٹیم جگہ مستقل نہیں، پرفارمنس دینا پڑے گی تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر چھ ماہ کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں تبدیلی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں