پورٹ الزبتھ(گلف آن لائن) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مشکلات کا شکار ہو گئی، ٹیسٹ کے تیسرے روز 413 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے تین وکٹوں پر 27رنز بنا لئے ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217رنز بناکر آئوٹ ہو گئی اور اسے 236رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، یاسر علی 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے،
جنوبی افریقہ کی طرف سے سائمن ہارمر اور ویان ملڈر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں،جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 176رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 413رنز کا ہدف دیا، سیرل ایروی 41 اور کائل ویرین 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، بنگلہ دیش کی طرف سے تیج الاسلام نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنا لئے اور اسے جیت کے لئے 386 رنز درکار ہیں۔