برسبین(نمائندہ عکس) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی،زمبابوے کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا ،جواب میں زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بناسکی اوراسے 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،زبردست کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے والے بنگلہ دیشی باؤلر تسکین احمد کو مسلسل دوسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش کی جانب سے اوپنر نجم الحسین شانتو 55 گیندوں پر 71 بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔انکے علاوہ سومیا سرکار صفر، لٹن داس 14، کپتان شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29، مصدق حسین 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔زمبابوے کی جانب سے رچرڈ شپ اور مضاربانی نے 2،2 جبکہ سکندر رضا اور شان ولیمز ایک ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس طرح بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز ہی بناسکی اوراسے 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔زمبابوے کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز سین ولیمز 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ،ریان برل 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو اٰؤٹ کیا، مصدق حسین اور مستفیض الرحمٰن نے 22 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔زبردست کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے والے بنگلہ دیشی باؤلر تسکین احمد کو مسلسل دوسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔